ڈایئریکٹر سول سروسز اکیڈمی کا ورچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس کا دورہ 

  ڈایئریکٹر سول سروسز اکیڈمی کا ورچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس کا دورہ 

  

لاہور (پ ر) ڈایئریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہور ذولفقار یونس نے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان (وی یو پی) ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ارشدحسین ہاشمی، ڈائیریکٹر آئی سی ٹی احسن پوری،،ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن، احمر سعید قاضی، ڈائیریکٹر کیمپسز فرحان صادق،جنرل مینجیر ورچوئل یونیورسٹی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک بابرعلی،اور ڈپٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹرسلمان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی کو یونیورسٹی کے نظام تعلیم کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ڈایئریکٹر سول سروسز اکیڈمی نے یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور ورچوئل یونیورسٹی کے جدید نظام تعلیم کو بے حد سراہا۔انہوں نے پاکستان کی پہلی موبائل بائیو لیب کا دورہ بھی کیا جو ورچوئل یونیورسٹی کا ایک منفرد اعزاز ہے۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے یونیورسٹی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ  ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان ملک کی شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اپنی نوعیت کی صفہ اول یونیورسٹی ہے  جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تحقیق میں آئی ٹی گریجویٹ اور ٹیک انٹرپرینیور پیدا کر رہے ہیں جو  پاکستان کی ترقی کے لیئے اپنا قردار ادا کر رہے ہیں۔  انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار آن لائن  انجینرنگ کا داخلہ ٹیسٹ ورچوئل یونیورسٹی نے منعقد کیا، جو ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔ ڈایئریکٹر سول سروسز اکیڈمی نے ورچوئل یونیورسٹی کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم اورامتحانات کے شفاف اور جدید نظام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

 انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی کے جدید تعلیمی نظام سے استفادہ حاصل کرنے کے لیئے  مختلف سفارشات مرتب کرنے پہ بھی غور کیا۔  

انہوں نے  ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ارشدحسین ہاشمی کی کوششوں کو بے حد سراہا، جن کی وجہ سے دونوں ادارے ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہوئے۔ ڈایئریکٹر سول سروسز اکیڈمی نے ورچوئل یونیورسٹی کے ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کا بھی دورہ کیا اور جدید تدریسی عمل کو بے حد سراہا۔  آخر میں  مہمان خصوصی کو ورچوئل یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید :

کامرس -