ایف پی سی سی آئی کی تقریب میں پاکستان ایکسپورٹ کارپوریشن کیلئے ایوارڈ
لاہور(سٹی رپورٹر)آٹھویں ایف پی سی سی آئی حصول ایوارڈ تقریب میں پاکستان گارنٹی ایکسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے ایکسپورٹ مارکیٹنگ اور غیر ملکی زرمبادلہ جنریشن کے لیے صدر پاکستان سے ایوارڈ وصول کیا۔اس موقع پر پی جی ای سی ایل کے ہیڈ آف انٹرنیشنل بزنس اور ایوارڈ یافتہ میاں مسرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی پاکستانی برآمدات کو مزید فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سمت میں درست اقدامات ملک کے کاروبار کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ پی جی ای سی ایل ملک کے ممتاز ترین بائنگ ہاؤس میں سے ایک ہے جو برآمد ی مارکیٹنگ اور فروغ میں بھی مہارت رکھتا ہے۔پی جی ای سی ایل نے برآمد کنندگان کو ڈسپلے اور تجارت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد‘ ملتان اور فیصل آباد میں ایکسپو سنٹرز تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز حماد اظہر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔