پی ٹی آئی نے پاکستان کو مہنگائی میں نمبر ایک بنا دیا،عابد صدیقی
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک حکمرانوں کے لئے چشم کشا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو مہنگائی میں نمبرایک کی پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی رمضان پیکج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔