اینگرو فاؤنڈیشن کاکلائمیٹ لانچ پیڈ گلوبل مقابلوں کا انعقاد

     اینگرو فاؤنڈیشن کاکلائمیٹ لانچ پیڈ گلوبل مقابلوں کا انعقاد

  

 اسلام آباد (پ ر)اینگرو فاؤنڈیشن اورکلائمیٹ لانچ پیڈ کے مقامی پارٹنر محرک کے زیر اہتمام 17 اور 18 ستمبر 2020 کوپاکستان کے شراکت دار کلائمیٹ لانچ پیڈ گلوبل مقابلے کا انعقا دکیا گیا۔ پا کستان کے علاوہ مشرقی یورپ، مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے 14 ممالک نے شرکت کی۔ سارے ریجن سے 200سے زیادہ شرکا ء نے شرکت کی۔کلائمیٹ لانچ پیڈ دنیا کا سب سے بڑا گرین بزنس آئیڈیا مقابلہ ہے جس میں دنیا کو صاف کرنے کے مشن کو فو کس کیا جا تا ہے جو آب وہوا کی تبد یلی کیلئے مؤ ثر ثابت ہو تا ہے۔ پاکستان دوسری بار 57 ممالک کیساتھ ساتھ کلائمیٹ لانچ پیڈ پروگرام میں حصہ لے رہا ہے۔ ریجنل فائنل رانڈ میں مجموعی طور پر 41 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان کی 3 ٹیمیں شامل تھیں جن میں سے دو ٹیمیں اونپس اور آبشار 30 ستمبر 2020 کو سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہو گئیں ہیں۔ ایو نٹس کا مقصدخواتین کی صحت کو لا حق خطرات کو کم کر نے کیلئے محفوظ،جراثیم کش اوردوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے حل فراہم کر نا ہے جبکہ آبشار نے پا نی کی 98فیصد بچت کیلئے اصلا ح کا ر تیار کیا ہے جو نلکو ں میں لگا یا جا ئے گا۔پر وگر ام کا افتتا ح ایم این اے شندانہ گلزار خان اورمہمان خصوصی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کلین گرین حکمت عملی اور ایم او سی کے حمایت کردہ اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ صحت مند اور ہرے بھرے مستقبل کو یقینی بنانے میں نوجوانوں کی شرکت حوصلہ افزاہے۔

انہو ں نے ریجن کی دیگر ٹیموں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ایم این اے شندانہ گلزار خان نے کہا کہ نوجوانوں کو دور جدید کے مطابق اپنے ممالک کو درپیش مقامی چیلنجوں کو حل کرنے میں رہنمائی کرنی چا ہئے۔ محترمہ گلزار نے دولت مشترکہ خواتین پارلیمنٹیرینز کی چیئرپرسن کی حیثیت سے مختلف ممالک میں ٹیموں کو درکار سہولیات کیلئے نیٹ ورک کے ذریعہ اپنی حمایت کا یقین دلا یا۔ قومی لیڈ کلائمیٹ لانچ پیڈ پاکستان ہیرا وجاہت نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ لانچ پیڈ کا ردعمل غیر معمولی رہا ہے۔ ہمیں عالمی سطح پر دوسرے سال بھی کلین ٹیک اور آب و ہوا کے کاروبار میں خواتین کی 50 فیصد سے زیادہ شراکت کرنے والا ملک تسلیم کیا گیا ہے۔ہم طویل المدت تک کام کرنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر مسٹر واٹر پالمپ،کنٹری ڈائریکٹر ایف این ایف برجیت لام،اینگرو فانڈیشن کے فواد سومرو،شیل پاکستان کے حبیب حیدر،چارٹرڈ اکاؤٹنٹ خالد ماجد،جاز کے میاں طلحہ نصرالدین،کنٹری ڈائریکٹر پی ایف اے این صائمہ قادر، سی ای او لنکڈ، صوفیہ حسنین، یوکے، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر کلائمیٹ لانچ پیڈ کے مقامی پارٹنر محرک، موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے کلین گرین پاکستان اقدام کیلئے یا داشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

مزید :

کامرس -