ماہرہ خان رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ایٹین کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

      ماہرہ خان رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ایٹین کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

  

اسلام آباد (پ ر)پاکستان کے پرتعیش رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ایٹین نے ملک کی معروف اور بااثر اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ معاہدہ کرلیاہے،وہ اب ایٹین کی ٹیلی ویژن کمرشل(TVC) کمپئن کا حصہ ہونگی۔اس سے پہلے بھی ماہرہ خان ایٹین پراجیکٹ کی ٹیلی ویژن کمرشل(TVC) کمپئن کے لیے بطور برانڈ ایمبیسڈر کام کرچکی ہیں اور اب وہ دوبارہ اس لگژری منصوبہ کی تشہیرکے لیے سال2020-21ء کی نئی کمپئن کا حصہ ہونگی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرایٹین،طارق حامدی کہتے ہیں ”ماہرہ خان کی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں میں بہت مقبولیت اور عزت ہے،ماہرہ نے ابتدائی ایام میں ہمارے ساتھ ایٹین کے منصوبے کی تشہیر کے لیے کام کررکھاہے اور ہمارے منصوبے کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہیں، انہیں واپس لانے کامقصد یہی ہے کہ ماہرہ خان ہمارے منصوبے کی سب سے بہتر نمائندگی کرسکتی ہیں۔اس وقت چونکہ دنیا بھر میں ماہرہ خان کی ایک پہچان ہے اس لیے یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ناظرین کی توجہ حاصل کرتے ہوئے منصوبہ کو متعارف کرانے میں کردار ادا کریں گی“۔ایٹین اسلام آباد کے نواحی علاقہ میں شروع کیا 

گیا ایک بہترین منصوبہ ہے جولوگوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولیات پیش کررہاہے،اس میں موجود گھروں سے لے کر بہترین تجارتی و رہائشی مقامات کی بدولت وعدوں کی تکمیل کی جارہی ہے۔یہ منصوبہ مصرکے Oraگروپ جبکہ پاکستان کے سیف خالد گروپ اور کوہستان بلڈرز کے باہمی اشتراک سے چلایا جارہاہے۔یہ منصوبہ جڑواں شہروں کے خوبصورت سنگم پر،نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بمشکل دس منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

مزید :

کامرس -