24لیگی ارکان نے پولیس رویے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

  24لیگی ارکان نے پولیس رویے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کا معاملہ،مسلم لیگ (ن) کے 24ارکان پنجاب نے پنجاب پولیس کے رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی،تحریک استحقاق لیگی رکن سمیع اللہ خان،عمران نذیر،پیر اشرف رسول،بلاول یسین،عظمیٰ بخاری و دیگر نے جمع کرائی،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب آفس میں پیش ہونا تھا،اس موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی ورکرز بھی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے۔

،اچانک پولیس نے ارکان اسمبلی اور پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شروع کردیا،پولیس کے پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے کئی ارکان اسمبلی اور ورکرز زخمی ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -