شاہد سیٹھی اکیڈمی کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کامیابی

شاہد سیٹھی اکیڈمی کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)شاہد سیٹھی اکیڈمی شادمان لاہور نے شاندار رزلٹ کی 25 سالہ روایت کو برقرار رکھا ہے اور لاہور بورڈ میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔شاہد سیٹھی اکیڈمی کے ہونہار طالب علم محمد سبحان سلیم نے میٹرک کے امتحانات میں 1089 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ بوائز میں پہلی جبکہ مجموعی طورپر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اسی طرح تحریم فاطمہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1070 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔پوزیشن ہولڈر طلبہ کا کہنا ہے کہ اس عمدہ رزلٹ اور ہماری شاندار کامیابی میں شاہد سیٹھی اکیڈمی کے اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اس حوالے سے اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد شاہد سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد سیٹھی اکیڈمی نے اپنے معیار اور ڈسپلن کو ہمیشہ ترجیح دی ہے جس کا نتیجہ طلبہ کی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ کے تمام اساتذہ بہت محنتی اور لائق ہیں اور طلبہ کی شاندار کامیابی انہی محنتی اساتذہ کی بھرپور توجہ اور محنت کا ثمر ہے۔