چوہنگ میں تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے احتجاجی ریلی
چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ میں تحفظ ناموس رسالت،صحابہ کرام اور اہل بیت کے لیے ایک احتجاجی ریلی چوک جھنڈا مین بازار سے ہوتی ہوئی گلزار مدینہ مسجد تک اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت مقامی علماء کرام اور عہدیداران آل تنظیمات اہل سنت نے کی۔ علمائے کرام نے عظمت رسول، صحابہ کرام اور شان اہلیبت بیان کی، شرکاء نے ناموس رسالتؐ،صحابہ کرامؓ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا اعلان کیا۔مقررین نے کہا کہ اگر گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں نہ دی گئیں تو مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گااور حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔ تھانہ چوہنگ کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری نے ریلی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی۔گلزار مدینہ کمبوہ کالونی میں ملک پاکستان کے لیے دعا کرائی اور گستاخ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی اور پر امن طریقے سے ریلی اختتام پذیر ہوئی۔