بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے،ایڈون سہوترا

بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے،ایڈون سہوترا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ ہم صدر پنجاب قمر زمان کائرہ‘ جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد‘ چودھری اسلم گل اور عثمان سلیم ملک کی قیادت میں لاہور کی طرح پنجاب بھر میں بڑے بڑے عوامی جلسے منعقد کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کردم لیں گے کامیاب اے پی سی کے بعد مسلط کردہ حکمرانوں کا گھر جانا لکھا جا چکا ہے ان کی رخصتی کو اب کوئی نہیں ٹال سکتا۔انہوں نے کہا کہ اب بہت جلد بلاول بھٹو کا عوامی راج قائم ہونے والا ہے اور پیپلز پارٹی حکومت میں آنے والی ہے نام نہاد تبدیلی والے گھروں کو بھاگ جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -