بزنس مین فرنٹ کے قائدین کی شاہ عالم مارکیٹ آمد،والہانہ استقبال

بزنس مین فرنٹ کے قائدین کی شاہ عالم مارکیٹ آمد،والہانہ استقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) شاہ عالم مارکیٹ میں لاہور بزنسمین فرنٹ  قیادت کی آمد، چیئرمین یحییٰ منور خان، صدر ملک سلیم، تاجررہنما ملک حسن نے ایل بی ایف کے امیدوار و قائدین کا فقید المثال استقبال کیا۔ شاہ عالم میں کثیر تعداد میں تاجروں نے انتخابی اجلاس میں شرکت کرکے لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت کو اپنے  بھر پور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کے قائدین چوہدری امجدعلی، سید عظمت علی شاہ، لالہ ارباب، فضل الٰہی، زین الٰہی، لالہ یاسر، علی رضا نے خطاب کیا۔ دریں اثناء امیدوار امیدوار برائے ایسوسی ایٹ چیمبر آف کامرس علی رضا چوہدری نے کہا ہے کہ آج چیمبر الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ ہی بزنس کمیونٹی کا انتخاب ثابت ہوگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -