تربیتی کورسز اداروں کے لئے نہایت اہم ہیں،محسن لغاری

تربیتی کورسز اداروں کے لئے نہایت اہم ہیں،محسن لغاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی  محمد محسن خان لغاری  نے گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب  میں 24 ویں کورس فار سینئر سروس کی تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران کو کورس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر محمد محسن خان لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں کسی بھی ادارے کے لیے ٹریننگ اور کورسز کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔ جدید کورسز کے ذریعے  افسران کی استعداد کار  بڑھنے کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ افسران کو  ادارے کو دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق چلانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ 

کسی بھی ادارے کی ترقی کا راز کورسز کا  وقتا فوقتا  انعقاد ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب شاہد سلیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام  پر صوبائی وزیر محمد محسن خان لغاری نے گورنمنٹ  انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب میں  پودا بھی لگایا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -