حکمرانوں کی تبدیلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،ذکر اللہ مجاہد

  حکمرانوں کی تبدیلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تبدیلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ریلیف کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ نااہلی حکومت نے بجلی، ادویات، کوکنگ آئل، گھی اور دودھ کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں ہونے والی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام پر 165 ارب کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہے۔ آٹا، چینی، سبزیاں، دالوں سمیت تمام اشیاء ضروریہ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پرمسلسل دو سالوں سے بیوقوف بنا رہی ہے۔روزبروز بڑھتی بجلی، گیس، پٹرول، ڈالر کی قیمتوں اور اشیائے خورد و نوش کی ہوشربا گرانی نے عام کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے۔