چیف انجینئر ایم اینڈآر ہائی وے پر کرپشن کا الزام،تحقیقات شروع

چیف انجینئر ایم اینڈآر ہائی وے پر کرپشن کا الزام،تحقیقات شروع

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین پر قومی خزانہ کو 6 ارب کا چونالگانے کا الزام،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد کے  چیف انجینئر بلڈنگ ساؤتھ جاوید سلہریا سمیت تین افسران کو انکوائری کرنے کے احکامات، پروپ میں چیف انجینئر بلڈنگ ساؤتھ جاوید سلہریا کی نگرانی میں ایس ای سینٹرل زون  خاور زمان اور ڈائریکٹر نارتھ زون جمیل بسرا ء شامل ہیں مذکورہ افسران کو ایک ہفتہ کے اندر پروپ کر کے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین نے مبینہ طور پر حکومت پنجاب کے اربوں روپے کے فنڈز میں ماتحت ایگزیکٹوانجینئر کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے خورد برد کئے۔ذرائع کے مطابق چیف انجینئر  ندیم الدین پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے نام پر فرضی بوگس بلز بنا کر ٹھیکیداروں سے بذریعہ چیک ایڈوانس کروڑوں روپے وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس حوالے سے کمیٹی کے سربراہ جاوید سلہریا کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -