لیسکو سرکل ننکانہ کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 19 کنکشن پکڑ لئے

  لیسکو سرکل ننکانہ کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 19 کنکشن پکڑ لئے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ننکانہ رانا ایوب خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف منڈی فیض آباد اور ننکانہ سٹی سب ڈویژن کے فیلڈ اسٹاف اور ڈویڑنل ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ کل139کنکشن چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ19 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔  پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 1میٹر ریورس،1میٹر ہول ان باڈی اور2 شنٹ شدہ میٹر کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے23,456یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔9 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

 چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -