چیمبر الیکشن میں پیافکی جیت ہو گی،عتیق الرحمن،محمد اعظم،شہزاد چوہان

  چیمبر الیکشن میں پیافکی جیت ہو گی،عتیق الرحمن،محمد اعظم،شہزاد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے پیٹرن انچیف محمد اعظم، ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان،  اتحاد گروپ بانو بازار اور پیرس مارکیٹ انارکلی کے صدر حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں آج پیاف فاؤنڈرز الائنس کو فتح یابی نصیب ہوگی۔ چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ و پیاف فاونڈر قائدین نے چیمبر کا نظم ونسق اپنی معینہ مدت میں نہایت احسن اور مثالی انداز میں چلایا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کی مسند اقتدار سنجیدہ اور عقل و دانش رکھنے والے افراد کے ہاتھ میں ہے۔