شیخ رشید کے الزامات سیاست آلودہ کرنے کی کوشش ہیں،سجاد نذیر

شیخ رشید کے الزامات سیاست آلودہ کرنے کی کوشش ہیں،سجاد نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیانات سیاست کو آلودہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ کھلم کھلا سیاست دانوں پر کسی کا ترجمان بن کر بولنے کی کوشش کرتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ان کی ان باتوں پر ان اداروں کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ریلوے پر کم اور کسی اور کا ترجمان بن کر اپنی نوکری پکی کرنے کی زیادہ کوشش کرتے ہیں۔

 شیخ رشید جیسے لوگ ہماری سیاست کا گند ہیں جب تک ایسے لوگ سیاست میں رہیں گے تو لوگ سیاست دانوں پر لوگ اعتماد نہیں کریں گے شیخ رشید کی زبان کو نکیل ڈالی جائے وگرنہ جیالے ان کو کنٹرول کریں گے پھر اس کی ذمے داری حکومت پر آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -