مہنگائی کا ایک اور سونامی غریبوں سے جا ٹکرایا،اشرف بھٹی

  مہنگائی کا ایک اور سونامی غریبوں سے جا ٹکرایا،اشرف بھٹی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مہنگائی کی نئی لہر کا سونامی ایک مرتبہ پھر غریبوں کے ساتھ جا ٹکرایا ہے اور اس وقت عام آدمی کے استعمال کی سبزیاں مٹر 200 روپے کلو‘ آلو 80 روپے کلو‘ شملہ مرچ 200 روپے کلو لہسن 300روپے کلواور ادرک800 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔

 ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت سے پسے ہوئے عوام پر مہنگائی کا ایک نیا بم گرادیاگیا ہے سفاک حکمرانوں نے ایک ہی دن میں صارفین پر 165ارب کا بوجھ ڈال دیا ہے بجلی،ادویات اور اشیائے خوردونوش کو مہنگا کرناغریب دشمن اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی بد عہدی، ناکامی اور نااہلی کی قیمت غریب عوام کب تک چکاتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -