ایان علی کی آمدنی کا 50 فیصد فلاحی کاموں کیلئے وقف

 ایان علی کی آمدنی کا 50 فیصد فلاحی کاموں کیلئے وقف

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔ماڈل ایان علی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دوستوں میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ بہتری کی طرف لے جاتا ہے۔ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ سے وہ چیز شیئر کرنے جارہی ہوں جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔

ماڈل نے مزید لکھا کہ ہمیشہ سوچتی تھی کہ آپ کے آس پاس موجود منفی چیزوں کے باوجود دنیا کو ایک بہتر جگہ کس طرح بنایا جاسکتا ہے۔

 اور میرے خیال میں اس سے بہتر آئیڈیا اور کوئی نہیں ہوسکتاتھا۔

مزید :

کلچر -