سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی تبدیلی قابل مذمت ہے،عظمیٰ بخاری

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی تبدیلی قابل مذمت ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اچانک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تبدیل کرنے پر پنجاب حکومت پر برہم،ڈاکٹر احمد جاوید بلدیاتی انتخابات کیلئے کافی حد تک کام مکمل کرچکے تھے۔ڈاکٹر احمد جاوید ایک پروفیشنل بیوروکریٹ ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید نے حکومتی ارکان کی مرضی سے سکیمیں تیار کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

 میونسپل سروسز پروگرام فیز ٹو پر بھی ڈاکٹر احمد جاوید نے اعتراض اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے نئے سیکرٹری کو حکومتی ارکان کی مرضی کی سکیمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔عثمان بزدار نے اپنے قریبی بیوروکریٹ طاہر خورشید کو نیا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا ہے اورپری پول دھاندلی کے منصوبے بنارہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) جلد پنجاب حکومت کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات عدالت میں چیلنج کرے گی۔

مزید :

کلچر -