مختلف کردار ادا کرنا اولین  ترجیح رہی، عدنان صدیقی

مختلف کردار ادا کرنا اولین  ترجیح رہی، عدنان صدیقی

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامورسینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں ہیر و شپ کا قائل نہیں ہوں بلکہ کسی بھی اداکار کو اس سے نکل کر ولن کے کردار کی طرف آنا چاہیے کیونکہ میرے خیال میں ہیرو شپ سے زیادہ آپ کو ولن کے کردار سے مقبولیت ملتی ہے۔عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں مختلف کردارمیں نظر آؤں اور میرے کردار میں یکسانیت نہ ہو،میرے خیال میں ہیرو شپ کی بجائے ولن کے کردار سے زیادہ مقبولیت ملتی ہے۔ ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اپنے اوپر مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا۔

 اسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ جب کوئی ڈرامہ کروں تو میرا کردار پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے ہیرو سے لے کر باپ تک کا کردارنبھایا ہے،مثبت کرداروں کے ساتھ منفی کردارکو بھی بھرپو پذیرائی ملی ہے اور یہی میری کامیابی ہے۔

مزید :

کلچر -