کار چور گرفتار

کار چور گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کار چوری میں ملوث دو عورتیں اور ایک مرد کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے پولیس  نے لاہورکینال ویوسے چوری ہونے والی کار کو  میاں چنوں کے قریب سے برآمد کرلیا۔ موٹر وے پولیس کو کار چوری کی اطلاع مقامی کنٹرول  اور ٹریکر سے ملی کہ ہنڈا  کار نمبر LEB2650 کو کینال ویو لاہور سے چوری کیا گیا۔ملزمان  نمبر پلیٹ کو تبدیل کرکے کار کو ملتان لے جارہے تھے۔کار کی تلاشی لینے پر اصل نمبر پلیٹیں بھی مل گئیں۔ تینوں ملزمان اور کار کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -