اڑھائی ماہ کی بچی جڑانوالہ  سے بازیاب،2ملزم گرفتار

 اڑھائی ماہ کی بچی جڑانوالہ  سے بازیاب،2ملزم گرفتار

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)ایک ہفتہ قبل شیخوپورہ کے علاقہ فیکٹری ایریا سے گھریلو نوکرانی کے ہاتھوں اغواء ہونے والی اڑھائی ماہ کی بچی جڑانوالہ چکو موڑ سے بازیاب،دوساتھی گرفتار،مرکزی ملزمہ چکمہ دے کر فرار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اڑھائی ماہ کی انبیا کو گھریلو ملازمہ زبیدہ نے اپنے ساتھی رکشہ ڈرائیور عنصر کے ساتھ مل کر ایک ہفتہ پہلے شیخوپورہ کے علاقے فیکٹری ایریا سے اغواء کیا تھا۔

 اڑھائی ماہ کی بچی کے اغواء کامقدمہ بھی اس کے والد سیف کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں 7دن قبل درج کروایا تھاملزمہ زبیدہ اپنے ساتھی عنصر اور فاطمہ کے ہمراہ بجی کو اغواء کرکے جڑانوالہ لے آئی۔ چکو موڑ ناکے پر پولیس نے تینوں کو مشکوک سمجھ کر روکا تو جب پوچھ کچھ کی گئی تو حقائق معلوم ہوئے کہ نہ تو زبیدہ اور عنصر میاں بیوی ہیں اور نہ ہی بچی ان کی بچی کو فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے اغواء کیا گیا مرکزی ملزم زبیدہ چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ساتھی ملزم عنصر اور فاطمہ کو گرفتار کر کے شیخوپورہ پولیس کہ حوالے کر دیا اور بچی کو اے ایس پی جڑانوالہ بلال سلہری نے والدین کے حوالے کیا۔

مزید :

علاقائی -