کار سوار خاتون سے 40 لاکھ لوٹ لیے

کار سوار خاتون سے 40 لاکھ لوٹ لیے

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) ڈاکو کار سوار خاتون سے 40لاکھ روپے لوٹ کر فرار۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون بینک سے رقم نکلوا کر گھر جارہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوں نے خاتون کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تو خاتون نے گاڑی نہ روکی جس پر ڈاکوں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور ٹائروں کو گولیاں مار کر گاڑی روک کر خاتون سے 40لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -