تقرروتبادلوں میں میرٹ، اہلیت کومدنظر رکھا جائے،آئی جی پنجاب

تقرروتبادلوں میں میرٹ، اہلیت کومدنظر رکھا جائے،آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ محنتی، قابل اور اعلی تعلیم یافتہ ہیومن ریسورس کسی بھی ادارے کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنز کو چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ لہذاجدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور خدمات کی باآسانی فراہمی کیلئے خالی آسامیوں پر بہتر سے بہتر ہیومن ریسورس کی بھرتی کیلئے اقدامات کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کسی بھی سطح پر افسران واہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کرتے وقت میرٹ، اہلیت اور شہرت کوبنیاد رکھا جائے اور جاری کردہ ایس او پیز کی پاسداری کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق تمام فیلڈ فارمیشنز میں افسران واہلکاروں کی محکمانہ ترقی کیلئے پروموشن بورڈاجلاسوں کے انعقاد کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے تاکہ ترقی کے اہل افسران واہلکاروں کو انکا جائز حق بلاتاخیر مل سکے۔


 انہوں نے مزیدکہا کہ جو افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کی اے سی آرز لکھنے میں غیر ضروری تاخیر کرتے ہیں ان سے جواب طلبی کی جائے تاکہ کسی اہلکار کی ترقی کا عمل متاثر نہ ہوسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

مزید :

علاقائی -