پولیو مہم کے دوران لاہور پولیس   نے ورکرز کوبھرپور سکیورٹی دی

 پولیو مہم کے دوران لاہور پولیس   نے ورکرز کوبھرپور سکیورٹی دی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 21سے 25ستمبر تک جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکز کوبھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر مامور05 ہزار ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے مربوط اور موثر انتظامات کئے گئے۔ اشفاق خان نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران لاہور پولیس کے مجموعی طور پر01ہزار سے زائد افسران و جوان نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے تھانوں کی موٹر سائیکلز،گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں بھی تمام متعلقہ یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بناتی رہیں۔

مزید :

علاقائی -