مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں 

  مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ میں ڈاکو فیصل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پراہلخانہ کویرغمال بنا کر 5لاکھ40کی نقدی۔دیگر اشیالوٹ کر فرار ہوگئے۔گلشن راوی میں ڈاکو بلال کے گھرمیں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ90ہزار روپے۔پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کرلئے گئے۔ جنوبی چھاونی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبداللہ اور فیملی سے3لاکھ 35ہزارکی نقدی و زیورات۔ ریس کورس میں جمیل اور فیملی سے 2لاکھ 15ہزار نقدی و زیورات۔ چوہنگ میں ضیاسے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 55ہزار۔ موبائل۔شیراکوٹ میں علی حسن سے 70ہزار نقدی موبائل فون اور شاہدرہ سے موسی سے 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔چور چوہنگ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ۔مانگا منڈی اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -