مناواں،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیرکرنیوالاملزم گرفتار

مناواں،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیرکرنیوالاملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مناواں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیرکرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الرحمان گارڈن مناواں کے رہائشی بلال کی سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم بلال کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے رائفل اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ 

مزید :

علاقائی -