مصطفی آبادکے مختلف علاقوں میں لیسکو ٹیموں کے چھاپے19بجلی چورپکڑ لئے،مقدمات درج

  مصطفی آبادکے مختلف علاقوں میں لیسکو ٹیموں کے چھاپے19بجلی چورپکڑ لئے،مقدمات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) واپڈا کی مین کیبل سے بجلی چوری کرنے والے 19افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، نواحی دیہات میں واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ سپلائی لگاکر بجلی چوری کرنیوالے19افرادکیخلاف مقدمہ درج،چیکنگ ٹیم نے سرہالی کلاں،وہیگل، چھٹیانوالہ، سرہالی خورد، للیانی، دفتوہ میں چھاپے مار کر بجلی چوری کرنے والے محمد اسحاق، محمد انور، رضیہ بی بی، محمد سرور،محمد سرفراز، محمد انیس، محمد ارشاد، سردار علی، محمد اکرم، دام حسین، نور محمد، ولی محمد، محمد ابراہیم، محمد صادق، محمد اسلم، پرویز، ارشد علی، اصغر علی، مشتاق کے خلاف مقدمات درج کرادئیے

مزید :

علاقائی -