نوسرباز دکاندار کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال کر15ہزار روپے لیکر فرار

   نوسرباز دکاندار کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال کر15ہزار روپے لیکر فرار

  

قصور (بیورورپورٹ)گاہک کے بھیس میں نامعلوم نوسر باز فراڈیے نے محنت کش دوکاندار خاتون کو آنکھوں میں کیمیکل ڈال کر پندرہ ہزار روپے سے محروم کر دیا واقعات کے مطابق معذور عورت فرزانہ بی بی نے اپنی گزر بسر کیلئے محلہ کوٹ میر باز خاں میں چھوٹا سا جنرل سٹور بنا رکھا ہے گزشتہ روز ایک نامعلوم شخص جو کہ گاہک کے روپ میں آیا ایک بوتل 7Upلی ادائیگی کیلئے اسے پانچ ہزا رروپے کا نوٹ دیا جو فرزانہ بی بی نے گلہ سے بقایا رقم دینے کیلئے کھولا تو ملزم نے اسکی آنکھوں میں سپرے کے ذریعے کیمیکل ڈال دیا جس سے اسے نظر آنا بند ہوگا اسی دوران ملزم نے اس کے پاس پڑی ہوئی مبلغ پندرہ ہزار روپے کمیٹی کی رقم و دیگر کیش لوٹ لیا جو فرزانہ بی بی نے شور مچایا تو ملزم موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

موقع پر موجود کسی نے 15پر کال کی تو پولیس تھانہ اے ڈویثرن موقع پر آئی جس نے سارا وقوعہ سنا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے فرزانہ بی بی وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی سی قصور اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔

  

مزید :

علاقائی -