4 اشتہاری گرفتار

   4 اشتہاری گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سی آئی اے پولیس نے اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلا ف کریک ڈاون کرتے ہوئے 4درندہ صفت اور سفاک مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ مجرموں کو ڈی ایس پی سی آئی اے محمد نواز سیال کی جانب سے سب انسپکٹر محمدطاہرمعہ ملازمان پرمشتمل تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ مجرموں نیسال 2014ء میں 10محرم الحرام کو اس وقت کے صدر بار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ رانا محمد صالح اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا تھا۔

تین ماہ قبل سٹی مریدکے میں دن دیہاڑے بھرے بازار میں رانا ذوالفقار علی کو صلح نہ کرنے کی بناء پر قتل کر دیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ارشد، فرمان، غلام دستگیر اور حیدر شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ مجرمان اشتہاری مندرجہ کی گرفتاری سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -