علی پور چٹھہ، نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

علی پور چٹھہ، نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

  

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں منچر چٹھہ کے 32سالہ نوجوان کی درخت سے لٹک کر پراسرار خودکشی،گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ یا کوئی اور وجوہات۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی موضع منچر چٹھہ کا رہائشی 32سالہ عدنان حسین چٹھہ جن کے مزکورہ گاؤں میں مچھلی فارم تھے اہل دیہہ کے کچھ افراد جب مزکورہ فارم کے قریب سے گزرے تو نزدیکی جامن کے درخت نوجوان کی لاش لٹکی ہوئی تھی اطلاع ملنے پر متوفی کے رشتہ دار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو زمین پر اتارا۔زرائع کے مطابق نوجوان کا موت کو گلے لگانا گھریلو مسائل کا شاخسانہ بتایا گیا ہے۔دریں اثنا متوفی کو سینکڑوں سوگواران کی موجدگی میں سپردخاک کردیا گیا ہے جہاں پر ہر آنکھ پرنم تھی علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے اس ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -