پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 869ٹریفک حادثات: 567افراد شدید 396معمولی زخمی 

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 869ٹریفک حادثات: 567افراد شدید 396معمولی زخمی 

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 869 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 567 افراد شد، 396 معمولی زخمی ہوئے۔حادثات میں زیادہ تر تعداد 69 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات357ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 25 مسافر 475 اور 138 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 172 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 169 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 79 حادثات میں  87 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ 64 حادثات میں 70 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 970 متاثرین میں 792 مرد اور 178 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 209 افراد کی اوسط عمر18 سال سے کم اور 515 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 246 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 772موٹر سائیکلز،115 آٹو رکشے،66 موٹر کاریں،25 وین 09 مسافربسیں،17 ٹرک اور 113 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -