پی سی بی کو پی ایس ایل فرنچائزز کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا

   پی سی بی کو پی ایس ایل فرنچائزز کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک ...

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو سیکیورٹی کی مد میں رقم جمع نہ کروانے والے پی ایس ایل فرنچائزز کے خلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فرنچائزز کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین سے 30 ستمبر کو جواب بھی طلب  کرلیاہے،درخواست میں پی ایس ایل کیلئے مالی ڈھانچے کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا. بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اتھایا دیا. بورڈ کے وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار  مالکان عدالت کے  بجائے کرکٹ بورڈ حکام سے بات  کریں. درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز کو مالی نقصان ہو گا. فانچائرز مالکان  نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی سی بی پی ایس ایل کا ناصرف آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند ہے.  پی سی بی نے یکرطفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کینسل ہو سکتا ہے درخواست گزارفانچائرز مالکاننے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی پی کا یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح مین رکاوٹ بن سکتا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ سی پی  فرنچائزز کا موقف سن کر ان کے تحفظات دور کرے اور  پی سی پی کو حکم دیا جائے کہ پی ایس ایل کے م اس مالی ڈھانچے پر نظر ثانی کرے۔

پی ایس ایل 

مزید :

صفحہ آخر -