طلبہ کی متعلقہ نجی سکولوں سے بے دخلی روکتے ہوئے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت

طلبہ کی متعلقہ نجی سکولوں سے بے دخلی روکتے ہوئے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے فیسوں کی عدم ادائیگی پر نجی سکولوں سے بچوں کے اخراج کے خلاف دائر درخواست پر بروقت فیس جمع نہ کرانے والے طلبہ کی متعلقہ نجی سکولوں سے بے دخلی سے روکتے ہوئے ہدایت  جاری کر دی ہے کہ تمام طلبا معمول کے مطابق تعلیم جاری رکھیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کیخلاف کارروائی کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے حکم دیا کہ کسی بچے کو  فیس کی عدم ادائیگی پر سکول سے نکالا گیا تو  سکولز انتظامیہ کو طلب کیا جائے گا. درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ پرائیویٹ سکولز کورونا وبا کے دوران فیسوں کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکال رہے ہیں، نجی سکولوں نے غیر قانونی طور پراضافی فیسیں وصول کیں۔والدین کے وکلا نے بتایا کہ عدالت نے پانچ فیصد اضافہ کی اجازت دی لیکن سکولز انتظامیہ من مانی فیسیں وصول کر رہی ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

بے دخلی روک 

مزید :

صفحہ آخر -