پلاٹوں کی ملکیت کیلئے دائر درخواست پر حکومت‘ایل ڈی اے کو نوٹس، جواب طلب

پلاٹوں کی ملکیت کیلئے دائر درخواست پر حکومت‘ایل ڈی اے کو نوٹس، جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے منشاء بم کے بیٹے طارق منشاء کی  26 پلاٹوں کی ملکیت کیلئے دائردرخواست پرپنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجسٹس عائشہ اے ملک نے طارق منشاء کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوہر ٹاؤن میں 26 پلاٹس سکیم کیلئے حاصل کردہ اراضی کے بدلے میں دیئے گئے لیکن اتھارٹی کی منظوری کے باوجود ایل ڈی اے  پلاٹوں کی ملکیت منتقل نہیں کررہا وکیل کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع 26 پلاٹ درخواست گزار کے قبضے میں ہیں لہذاعدالت ایل ڈی اے کو ان  پلاٹوں کی ملکیت منتقل کرنے کا حکم دے۔

نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -