عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی بہترخدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: فضل حکیم 

عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی بہترخدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: فضل ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں چیئرمین عشر وزکوٰۃ سوات ملک اختر علی خان نے ملاقات کی ملاقات میں سوات کی مجموعی صورتحال، عشر وزکوٰۃ کے حوالے سے اقدامات اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ملاقات میں سوات کے فلاح و بہبود اور عشر وزکوٰۃ سے متعلق ضروری فیصلے کئے گئے جبکہ فضل حکیم خان یوسفزئی اور ملک اختر علی خان نے عشر وزکوٰۃ کے بہتری کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق بھی کیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اوران کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ان منصوبوں پر سیاسی وابستگی کے بغیر کام عوام کی خواہشات اور مشاورت سے مکمل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام میرے دل وجان ہیں جو عزت مجھے مل رہی ہے وہ عوام ہی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -