کسی بھی غیر رجسٹرڈ طبی مرکز کو معاف نہیں کیا جائے گا

  کسی بھی غیر رجسٹرڈ طبی مرکز کو معاف نہیں کیا جائے گا

  

بنوں (نمائندہ خصوصی) کسی بھی غیر رجسٹرڈ طبی مرکز کو معاف نہیں کیا جائے گابنوں میں آج طبی مراکز کی رجسٹریشن کے پی ہیلتھ کئیر کمیشن نے شروع کردی اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ممبر سرچ اینڈ نومینشن اینڈ ہیلتھ کئیر کمیشن خیبر پختونخوا آسیہ جہانگیر خان تھیں جنہوں نے باقاعدہ فتہ کاٹ کر رجسٹریشن کا افتتاح کیا دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان,کے پی ہیلتھ کئیر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیوڈائریکٹر مقصود علی خان, ہیلتھ کئیر کمیشن انسپکٹر لطیف خان,ڈاکٹر سرجن دوست محمد خان شامل تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آسیہ جہانگیر خان کا کہنا کہ چونکہ بنوں میں اور بھی بہت طبی مشکلات ہیں جن کیلئے حکومت ہمہ وقت ان مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے وہیں پر بنوں میں قائم ہیلتھ کئیر کمیشن سنٹرز کی رجسٹریشن کا بھی بہت بڑا مسئلہ تھا جس کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ بنوں میں شروع ہوگیا ہے اس سے نہ صرف طبی مراکز کے مالکان کو بلکہ عام عوام کو بھی کافی فائدہ پہنچے گا وہیں پر جعلی عطائی،  ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز سے چھٹکارا حاصل ہوگاآخر میں ہیلتھ کئیر کمیشن انسپکٹرلطیف خان نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ جعلی ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرزکی نشاندہی کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -