نوشہرہ،68 سالہ بوڑھے شخص کو لوٹنے والی خواتین کی 3 رکنی گروہ گرفتار،سونا برآمد

  نوشہرہ،68 سالہ بوڑھے شخص کو لوٹنے والی خواتین کی 3 رکنی گروہ گرفتار،سونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکوڑہ خٹک پولیس کی کامیاب کاروائی۔68سالہ بوڑھے کو شادی کا لالچ دیکر لوٹنے والی 02خواتین سمیت 03رکنی گروہ گرفتار۔لوٹا گیا سونا برآمد۔ملزمان جیل منتقل گزشتہ روز شفارس خان بعمر 68سال ساکن مغلکی نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ دو خواتین اور ایک مرد اُس کے پاس آئے۔جنہوں نے مجھ سے کہا کہ خواتین میں سے ایک آپ سے شادی کرنا چاہتی ہے جس پر میں نے گھر سے تین تولہ سونا اپنے ساتھ لیا اور اُنکے ساتھ چلا گیا۔اکوڑہ بازار میں اُن کو سونا حوالہ کرکے کپڑے خریدنے گیا۔واپس آیا تو وہ رفو چکر ہو گئے تھے آیاز محمود DSP اکوڑہ نے 68 سالہ بوڑھے سے چوری اور اُس کے جذبات کیساتھ کھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے عنایت علی امجد SHOاکوڑہ کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان چوہدری احد محمود ولد ولد چوہدری محمود،مسماۃ(ف) زوجہ محمود اور مسماۃ (ث)دختر احسان ساکنان اٹک کو گرفتار کر لیا۔