پبی،نظام پور قتل کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار،اعتراف جرم

  پبی،نظام پور قتل کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار،اعتراف جرم

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ پولیس کی روالپنڈی میں کاروائی۔نظام پور قتل کیس کا ملزم روالپنڈی میں گرفتار۔ اعتراف جرم۔لین دین کے تنازعہ پر قتل کیامقتول حمید اللہ خٹک سابقہ ناظم کا بھائی تھا۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 83 مورخہ 27-03-2020 جرم 302 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی کلیم اللہ ساکن سرور آباد نظامپور نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ اْس کابھائی سمیع اللہ اپنی موٹر کار میں جا رہا تھا کہ گجو خیل سٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیاتفتشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے کیس کو ٹریس کیا۔ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کرکے ملزم کا کھوج لگایا۔ملزم روالپنڈی میں موجود تھانوشہرہ پولیس تفتیشی ٹیم کو روالپنڈی بیھجا گیا۔قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے مقامی پولیس کوساتھ لیکر کامیاب چھاپہ لگایاملزم شمشیر الدین ولد لعل دین ساکن گجو خیل نظامپور  کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔لین دین کے تنازعہ پر سمیع اللہ کو قتل کیا۔قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کو نوشہرہ منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -