طالب علم زکیم اللہ ولد صاحب الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل  کرلی

طالب علم زکیم اللہ ولد صاحب الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل  کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند کیڈٹ کالج داخلہ ٹیسٹ میں بیکس سکول آٹو خیل کے طالب علم زکیم اللہ ولد صاحب الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔کچی عمارت میں پڑھنے والے ذہین طالب علم نے بڑے نام اور مکان کے ادارے پیچھے چھوڑ دی۔تفصیلات کے مطابق مہمند کیڈٹ کالج تعلیمی سرگرمیوں کے افتتاح داخلہ ٹیسٹ میں بیکس سکول آٹوخیل کے طالب علم زکیم اللہ ولد صاحب الرحمان نے 300 مارکس میں 270 نمبرز لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔طالب علم زکیم اللہ ولد صاحب الرحمان نے غیر سرکاری ادارہ کے کچہ عمارت میں ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے اپنے کامیابی والدین کے دعا اور اساتذہ کے انتھک محنت قرار دی۔