چارسدہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اندھیر نگری، مردوں کے وارڈ میں خواتین مریض داخل 

چارسدہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اندھیر نگری، مردوں کے وارڈ میں خواتین مریض ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں مردوں کے وارڈ میں خواتین مریضوں بھی داخل۔ ایک ہی وارڈ میں مر د خواتین کا داخلہ اسلام اور پختون کلچر کے خلاف ہے۔ مفتی اکبر علی عابد۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی چارسدہ کے جنرل سیکرٹری مفتی اکبر علی عابد نے کہا ھے کہ چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں مردوں کے وارڈ میں خواتیں مریضوں کو رکھنا انتہاء غلط اقدام ھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی ہسپتال میں خواتین اور مرد مریضوں کو ایک ھی وارڈ میں نہیں رکھا جاتا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چارسدہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مردوخواتین مریضوں کو سرجیکل وارڈ میں اکٹھا رکھا گیا ھے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف اسلامی اور پختون کلچر کے خلاف ہے بلکہ بلکہ اخلاقی طور پر بھی انتہائی غلط حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اگر اصلاح نہ کی گئی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -