پورن،بجلی لوڈشیڈنگ،مہنگائی کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
پورن(نامہ نگار) پورن میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ،کمر توڑ مہنگائی اور ٹیلی نار کی ناقص نیٹورک کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے واپڈا،ممبران اسمبلی شانگلہ اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی پورن مارتونگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا سماجی کارکن جاوید علی خان کی خصوصی کا ل پر بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کیوجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ مظاہرے سے جاوید علی خان،دایان غفار خان،احسان اللہ اور بازار صدر حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ممبران اسمبلی کیوجہ سے اس وقت پورا ضلع مسائل کی گھڑھ بنا ہوا ہے جبکہ ہماا ایم پی اے پشاور جبکہ ایم این اے اسلام آباد میں اقتدارکی مزے لوٹ رہے ہیں اس وقت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ سب ڈویژن پورن میں ہورہاہے ہر 24گھنٹوں میں 12گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ افسوس ناک سراسر ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ہفتے کے اندر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ سڑکوں پر نکل کر احتجاجی دھرنا دینگے کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ دار ی متعلقہ حکام پر عائد ہوگی