صوابی،مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق 

  صوابی،مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ نوجوان محمود خان ولد عبدالقادر سکنہ گاڑ منارہ نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا متوفی نے وجہ خود کشی زندگی سے تنگ آنا بتایا ہے۔ دریں اثناء گدون صنعتی بستی میں واقع فوم کے ایک کارخانے میں کام کرنے والے محنت کش شیر بہادر سکنہ گندف کی قتل شدہ لاش نیلاب ٹاؤن شپ کے قریب آباسین سے بر آمد ہوئی۔ وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی مقتول دو دن قبل لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔