تخت بھائی،لاٹری کی آڑ میں عوام کو لوٹنے والے گروہ کے 5 گرفتار

تخت بھائی،لاٹری کی آڑ میں عوام کو لوٹنے والے گروہ کے 5 گرفتار

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ تخت بھائی پولیس نے سادہ لوح عوام کو لالچ دیکر لاٹری کے ذریعے لوٹنے والے نوسرباز گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔انعامی اشیاء، نقد رقم سمیت گاڑی قبضہ پولیس۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت بھائی کی حدود میں ایک نوسرباز گروہ سادہ لوح عوام کو انعامی لاٹری کے ذریعے رقم بٹورنے کیلئے سرگرم عمل تھا، جس پر ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر خان یوسفزئی کی نگرانی میں تھانہ تخت بھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بمقام چڑندے ٹکر روڈ نوسرباز گروہ کے پانچ ملزمان افتخار حسین سکنہ رجڑ، حامد علی، محمد جنید، مقدر حسین اور حضر جاوید ساکنان خانمائی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی گئی رقم17040روپے، انعامی اشیاء جوسر، موبائل فون،استری، سلیپنگ فین وغیرہ سمیت کیری ڈبہ نمبری RIJ-3773قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف 419/420/294Aکے تحت مقدمات درج کئے گئے، گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہو ا کہ یہ لوگ سادہ لوح عوام کو ایک عدد موبائل فون اور ایک سلپنگ فین جس کی قیمت تقریبا 2ہزار روروپے بنتے ہیں انعامی لاٹری کا مزید لالچ دیکر 4500روپے کا ٹکٹ بیچتے ہیں، گرفتار نوسرباز گروہ کا دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنا قانونا جرم ہے، عوام الناس اس قسم کے نوسرباز وں سے ہوشیار رہے اور ان عناصر کے بارے میں فورا پولیس کو اطلاع دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -