پشاور میں سرکاری آٹے کی شفاف ترسیل کیلئے مزید اقدامات، 40بوری یومیہ 

پشاور میں سرکاری آٹے کی شفاف ترسیل کیلئے مزید اقدامات، 40بوری یومیہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  سرکاری آٹے کی شہریوں تک شفاف رسائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے  انتظامیہ نے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ڈیلر کوٹہ 23 بوری سے بڑھا کر40 بوری کر دیا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر  پشاور ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے280 ڈیلرز کو12600 بوری آا  روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے  دیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ  اس عمل کو شفاف رکھنے کیلئے  روزانہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری آٹے کی رسائی عوام تک یقینی بنانے کیلئے طریقہ کار کو آسان کر رہی ہے جس میں سرکاری آٹے کی عدم دستیابی پر آویزاں بینرز پر شکایات درج کرنے کیلئے رابطہ نمبرز دیئے جائے گے  جبکہ غلہ مارکیٹ کے علاوہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو قریبی ڈیلر سے آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے  اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے پاس آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور محکمہ خوراک کی ٹیم کے ہمراہ غلہ مارکیٹ سمیت شہر بھر کے آٹا ڈیلرز کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے بلیک میں آٹے کی فروخت پر قابو لیا گیا ہے پشاور میں  سرکاری اٹے کی ترسیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -