اخبارفروشوں کاریلیف پیکیج کیلئے بھرپوراحتجاج کااعلان

    اخبارفروشوں کاریلیف پیکیج کیلئے بھرپوراحتجاج کااعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اخبارفروش یونین ضلع پشاورکے صدررضاخان،جنرل سیکرٹری محمدرفیق اورسیکرٹری اطلاعات رحمن گل مہمندنے کہاہے کہ ہمیشہ وعدوں پرٹرخایاگیااب مزیدکسی کی باتوں میں نہیں آئینگے۔ریلیف پیکیج سمیت اخبارمارکیٹ ودیگرحقوق کیلئے سڑکوں پرنکلیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ ہرشہرمیں اخبارمارکیٹ موجودہے مگرپشاورکے اخبارفروش اس سہولت سے محروم ہیں انہوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے دورن سب سے زیادہ نقصان اخبارفروشوں کوہواہے لیکن اس کے باوجوداخبارفروشوں کوریلیف پیکیج سے محروم رکھاگیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -