نشتر آباد، کھلونے بیچنے والے محمد خالد کو نوسربازگروپ نے لوٹ لیا
پشاور (سٹی رپورٹر)نشتر آباد میں کھلونے بیچنے والے محمد خالد کو نوسربازگروپ نے لوٹ لیا مالی امداد میں ملی زکواۃ کی ہزاروں کی رقم لے اڑے گلہبار پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹرخا دیا تفصیلات کے مطابق سپلائی روڈ کے رہائشی محمد خالد بی آر ٹی فلائی اور کے نیچے اپنی 10 سالہ بچی اقراء کے ساتھ کھولنے بیچتا ہے گذشتہ روز کچھ مخیر حضرات نے علاج کیلئے مالی امداد کے طور پر زکواۃ کی رقم دی جس پر نوسر بازوں کی نظر پڑی اور انہوں نے راشن دینے کے بہانے بلا کر نشتر آباد الخدمت ہسپتال کے قریب لوٹ لیا اس دوران نوسر باز 40 ہزار کی رقم لے اڑے اورمزاحمت کرنے پر محمد خالد کو اسلحہ کے وار کرکے زخمی کردیا بعدازاں محمد خالد زخمی حالت میں تھانہ گلبہار پہنچا جہاں پولیس نے اسیٹرخا دیا اور مقدمہ درج نہ کرانے کا کہا ہے، محمد خالد کی بیوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے زکوات میں ملی رقم کی لوٹ مار کرنے والے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور مخیر حضرات سے03189124638 پر رابطہ کرکے مدد کی اپیل کی ہے۔