نوشہرہ،بااثر قبضہ مافیا نے پٹواری سے ملکر شہری کی کمرشل اراضی اپنے نام کرالی

  نوشہرہ،بااثر قبضہ مافیا نے پٹواری سے ملکر شہری کی کمرشل اراضی اپنے نام ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ، اکوڑہ خٹک میں بااثر قبضہ مافیا نے پٹواری سے ملکر شہری کی کمرشل اراضی اپنے نام کرالی متاثرہ معمر شخص کابیوی، بچوں سمیت سیشن جج، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفاتر کے سامنے شوبرا چوک اور نوشہرہ پریس کلب کے سامنے انصاف کے حصول کیلئے زبردست احتجاج، انصاف نہ ملنے کی صورت میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان، معمر شخص کی احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صوبائی امن جرگہ کے چئیرمین سید کمال شاہ باچا کا نوٹس، شہری کی داد رسی کیلئے نوشہرہ پہنچ گئے، متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا اعلان،ایک ہفتے کے اند ر اندر اگر متاثرہ شخص کو اراضی واپس نہ کی گئی تو جامعہ حقانیہ کے سامنے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جائے گا،نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک کے رہائشی محمد احمد اللہ صدیقی نے اپنے بچوں سمیت نوشہرہ کینٹ کی مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مارچ اور مظاہرے کئے شوبرا چوک، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افس، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹس اور نوشہرہ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا نوشہرہ پریس کلب میں متاثرہ شخص محمد احمد اللہ صدیقی نے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ حلقہ پٹوار موضع اکوڑہ خٹک کے پٹواری مجاہد کی ملی بھگت اور بھاری رشوت کے عوض جمال شاہ ولد ولی محمد نے میری کمرشل اراضی  خسرہ نمبر 1002اور خسرہ نمبر1003میں حصہ داری اندراج کیا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے کی کمرشل ارضی 1لاکھ روپے کے عوض محمد ایوب کے نام خسرہ نمبرات میں ناجائز طور پر اندراج کیا ہے انہوں نے کہا کہ حیرت اور تعجب ہے کہ مذکورہ اراضی کا کیس 4سال سے سول کورٹ نوشہرہ میں زیر سماعت ہے اور جمال شاہ ولد ولی محمد مخالف فریق ہے اس سلسلے میں معزز سول کورٹ نے قانونی کمیشن مقرر کیا ہوا ہے اور گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تحصیلدار، گرد آور اور حلقہ پٹواری مجاہد کے زریعے نشاندہی کرکے رپورٹ دی ہوئی ہے لیکن کرپٹ پٹواری اپنی ہی رپورٹ کی نفی کر رہا ہے اور اپنے آپ کو نابینا بنا یا ہوا ہے جیسے ان کو کچھ نظر نہیں آرہا ہو امتاثرہ شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی مردان، ڈی پی او نوشہرہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ہائی کورٹس و سول کورٹس سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام مجھے انصاف فراہم کرکے میری قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -