حاجی محمد اقبال آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالکٹرک ورکرز یونین  کے مرکزی چیئرمین منتخب

  حاجی محمد اقبال آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالکٹرک ورکرز یونین  کے مرکزی ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)حاجی محمد اقبال آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منتخب ہوگئے۔گزشتہ روزپشاور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالکٹرک ورکرز یونین کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے  جنرل کونسل کے ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طورپر حاجی محمد اقبال کومرکزی  چیئرمین منتخب کیا۔حاجی محمد اقبال آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک خیبرپختونخوا کے صدر بھی ہیں۔حاجی محمد اقبال نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاروں صوبوں کے محنت کشوں کے فلاح وبہبود کیلئے یکساں کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کے اپ گریڈیشن،پروموشن اور ایمپلائیز کے بچوں کی بھرتی کیلئے بھر پور کوشش کرینگے اور حکومت کیطرف سے مجوزہ نجکاری کیخلاف آخری دم تک لڑینگے انہوں نے مرکزی چیئرمین منتخب کرنے پر چاروں صوبوں کے جنرل کونسل ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -