ہنگو،آل ایمپلائز کی کال پر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  ہنگو،آل ایمپلائز کی کال پر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  

ہنگو (بیورورپورٹ)صوبے کے  دیگر شہروں کی طرح ٹل میں بھی ال ایمپلائز یونین کے کال پر تحصیل میونسپل ملازمین یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ٹی ایم اے ملازمین سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ملازمین اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ٹل ٹی ایم اے افس سے بنوں چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ احتجاجی ریلی میں شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز  اُٹھا رکھے تھے جس پر حکومت سے معاشی قتل،سروس سٹرکچر سمیت پنشن کے خاتمے اور سالانہ اینکرمنٹ کے خاتمے کے خلاف نعرے درج تھے بنوں چوک کے مقام پر ملازمین صوبائی رہنمانثار احمد خان۔ٹل یونین چیئرمین کامران ظہیر صدر اسماعیل بنگش۔ہیلتھ ملاؓذمین ضلعی رہنما اسرار خان سینئر ٹیچر عطاء الرحمن اور اے این پی تحصیل صدر انتصار خان نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت غریب ملازمین کو ریلیف دینے کے بجائے ہمارا معاشی قتل کررہے ہیں ایک طرف مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تو دوسری جانب تنخواہوں میں اضافہ نہ  کرنا  سرکاری ملازمین  استحصال کا نشانہ بنا رہے ہیں۔چیئرمین کامران ظہیر کا مذید کہنا تھا کہ ال ایمپلائز یونین کے مطابق  ہمارے مطالبے  نہ ماننے کی صورت میں 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  اور دھرنا دیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -